جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینبرطانوی ماہر معیشت نے چین کی ترقی پر اعتماد کی وجوہات بیان...

برطانوی ماہر معیشت نے چین کی ترقی پر اعتماد کی وجوہات بیان کردیں

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں عالمی اے آئی کانفرنس 2025 میں ایک مہمان بجلی کی لائنوں کی مرمت کرنے والے روبوٹ کی تصویر بنا رہاہے-(شِنہوا)

لندن(شِنہوا)برطانوی ماہر معیشت اور لندن کے میئر کے سابقہ ڈائریکٹر برائے اقتصادی و کاروباری پالیسی جان راس  نے کہا ہے کہ چین کی معیشت بنیادی طور پر مضبوط ہے جس کی وجہ اس کی سرمایہ کاری کی اعلیٰ کارکردگی اور تحقیق و ترقی پر مسلسل بڑھتے ہوئے اخراجات ہیں۔

شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں رین من یونیورسٹی آف چائنہ کے چھونگ یانگ انسٹیٹیوٹ برائے مالیاتی مطالعہ کے سینئر فیلو جان راس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین کی معیشت مستحکم رفتار سے ترقی کرتی رہے گی۔

جان راس نے نشاندہی کی کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا، جو مضبوط معاشی بنیادوں کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سرمایہ کاری کی اعلیٰ کارکردگی برقرار رکھے ہوئے ہے اور مسلسل تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے اور ساتھ ہی ٹیکنالوجی کو بھی جدید بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ بنیادی عوامل مستحکم رہیں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ چین اپنی موجودہ ترقی کی کامیاب رفتار کو جاری نہ رکھ سکے۔

اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے جان راس نے بتایا کہ 2023 میں چین کی تحقیق و ترقی پر خرچ کی جانے والی رقم اس کی جی ڈی پی کا 2.6 فیصد تھی جو تمام ترقی پذیر ممالک میں سب سے زیادہ ہے اور کینیڈا، اٹلی اور فرانس سمیت کئی جی-7 ممالک سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کئی صنعتوں میں پیروکار نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کا رہنما بن چکا ہے جن میں  ڈرونز، بیٹری ٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت کے بعض شعبے شامل ہیں۔

چین کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن سے متعلق بات کرتے ہوئے جان راس نے زور دیا کہ چین دنیا میں اشیاء کی تجارت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور عالمی تجارت کو آگے بڑھانے والی ایک اہم طاقت ہے۔

انہوں نے ان کم ترقی یافتہ ممالک کے لئے چین کی طرف سے دی گئی بغیر محصولات سہولت کو سراہا جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم قدم ہے جو دنیا کی نظروں سے اوجھل نہیں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کا کھلا پن اس کی عالمی مقام کو مضبوط کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!