اسلام آباد: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ یوم آزادی جشن کا دن احتجاج کا نہیں، 14اگست کو پوری قوم عمران خان اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا اظہار کرے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 14اگست جشن کا دن ہے، پوری قوم کی طرح ہم بھی جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر قوم بانی عمران خان اور پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے پیچھے متحد ہے، یہ جشن کا دن ہے احتجاج کا نہیں ہے۔
