جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرنیشنلسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ،اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت، ایران...

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ،اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت، ایران کا اسرائیل پر پابندی کا مطالبہ

جنیوا : سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران نے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خود کو عالمی قوانین، سرحدوں کے احترام اور انسانی حقوق کی پاسداری سے بالاتر سمجھتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد ایران کی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں الجزائر، چین اور روس نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی سفر نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی تیزی سے کشیدہ ہوتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تہران میں اسرائیلی حملے کی مذمت اور صہیونی ریاست پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطی میں کشیدہ صورت حال کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست ہر بین الاقوامی قانون، سرحدوں کے احترام اور انسانی حقوق کی پاسداری سے خود کو بالا تر سمجھتا ہے۔

اجلاس میں چین اور روس کے سفراء نے بھی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امن مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔الجزائر کے سفیر نے کہا وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو لگام دی جائے ورنہ دنیا میں کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوجائے گی۔

دوسری جانب نائب اسرائیلی سفیر جوناتھن ملر نے جوابی تقریر میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل علاقائی دہشت گردی کی حمایت پر ایران پر پابندیاں لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔برطانیہ اور امریکہ نے مشرق وسطی  میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اسرائیل اور حماس پر دوبارہ امن مذاکرات شروع کرنے زوردیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!