کراچی: کراچی میں تیز رفتار ٹریلر بنگلے میں گھسنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں ڈیفنس لائبریری کے قریب رات گئے ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بنگلے میں جا گھسا جس کے نتیجے میں ٹریلر میں ڈرائیور سمیت 2افراد پھنس گئے جبکہ 2افراد معمولی زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی شناخت 32سالہ رمضان اور 29سالہ ارشد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
