چین کے شمالی تھیانجن میں چائنہ پٹروکیمیکل کارپوریشن (سائنوپیک) کے ایل این جی درآمدی ٹرمینل پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کنٹینر جہاز لنگر اندازہے-(شنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں (ایس او ایز) کی آمدنی میں 2024 کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں1.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کے کاروباری آمدن میں 847.2 کھرب یوآن (117.7 کھرب امریکی ڈالر) کا اضافہ ہوا۔
2024 کے دوران سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کا مشترکہ منافع گزشتہ برس کی نسبت 0.4 فیصد اضافے سے 43.5 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کا قرض اثاثہ تناسب 2024 کے اختتام پر 64.8 فیصد تک پہنچ چکا تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
