چین کے شمالی شہر تیانجن میں تیانجن ’زی یا‘ اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈیویلپمنٹ ایریا کے سرکلر اکانومی انڈسٹریل پارک میں ایک ملازم پرانےریفریجریٹرز کے پرزے الگ کر رہا ہے(شِنہوا)
گوانگ ژو(شِنہوا)جیسا کہ شدید گرمی نے شمالی نصف کرہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، یورپ بھر میں ایئر کنڈیشنر، ریفریجریٹر اور پنکھوں جیسی ٹھنڈک پیدا کرنے والی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
مانگ میں اس اضافے کو ہزار میل دور چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان کے شون دے ضلع، جو چین کے گھریلو مصنوعات تیار کرنے والے دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے، میں محسوس کیا گیا ہے۔اس سال کی پہلی ششماہی میں شون دے سے گھریلو مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، ہر روز اس طرح کی مصنوعات سے بھرے اوسط 600 کنٹینر ضلع سے جارہے ہیں۔
گھریلو مصنوعات تیار کرنے والی چین کی سرکردہ کمپنی مِڈیا گروپ کے بین الاقوامی لاجسٹک کسٹمز اور ڈاکومنٹیشن سنٹر کے ڈائریکٹر لی ہوئی ہوا نے بتایا کہ یہ ہمارے لئے آڑدر حاصل کرنے اور نئی منڈی تک رسائی کا سنہرا موقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی مصنوعات کی تیاری اور فروخت کی حکمت عملی یورپی یونین کے توانائی کی بچت اور جدید خصوصیات کے معیار کے مطابق ترتیب دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہمارے ‘نو-ونڈ سینسیشن’ ایئر کنڈیشنرز جو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی جسم کی پوزیشن کو محسوس کرتے ہیں اور خودکار طور پر ہوا کا رخ ایڈجسٹ کرتے ہیں، بیرون ملک صارفین میں بہت مقبول ہو رہے ہیں۔
اس سال گوانگ ڈونگ مِڈیا ریفریجریشن ایکویپمنٹ کمپنی نے تقریباً 10 ار ب یوآن مالیت کی گھریلو مصنوعات برآمد کی ہیں۔
روایتی گھریلو آلات کے علاوہ یورپی منڈی میں چین میں تیار کردہ مصنوعات کی ایک بڑھتی ہوئی رینج مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ ان میں گوانگ ژو سیم وے الیکٹرک بائیسیکل کمپنی لمیٹڈ کی الیکٹرک سائیکلیں بھی شامل ہیں، جن میں ایسے موٹرز اور لیتھیئم بیٹریاں استعمال کی گئی ہیں جو عام سائیکلوں کے مقابلے میں زیادہ رفتار فراہم کرتی ہیں جبکہ روایتی الیکٹرک ماڈلز سے وزن میں ہلکی ہوتی ہیں۔ یہ مصنوعات یورپی صارفین میں جدید، موثر اور ماحولیاتی طور پر موزوں ٹرانسپورٹ حل کے طور پر مقبول ہو رہی ہیں۔
اس سال کی پہلی ششماہی میں کمپنی نے 2 کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریبا 39 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) مالیت کی لیتھئیم ۔پاورڈ ماؤنٹین بائیکس اور متعلقہ مصنوعات یورپ کو برآمد کیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 35.6 فیصد زیادہ ہے۔
