بائی دائی ہے : کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ایک سینئر عہدیدار نے شمالی صوبے ہیبے میں سمندر کے کنارے واقع ریزورٹ بائی دائی ہے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ممتازماہرین سے ملاقات کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی خصوصی ہدایت پرسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے انہیں اور ملک بھر میں دیگر شخصیات کوسی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے مبارکباد دی۔
موسم گرما کی تعطیلات کے دوران غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ماہرین کو بائی دائی ہے میں ہرسال مدعو کیا جاتا ہے جو ایک ادارہ جاتی انتظام ہے۔ رواں موسم گرما میں جن شعبوں کے ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے ان میں نیچرل سائنسز، انجینئرنگ، فلسفہ، سوشل سائنسز، ثقافت اور فنون شامل ہیں۔
کائی نے ماہرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد کریں اور چین کو تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور باصلاحیت افراد کا حامل ایک سرکردہ ملک بنانے ، ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے تمام محاذوں پر قومی تجدید شباب کو عملی شکل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔