منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینسنکیانگ کی 2 ریلوے بندرگاہوں سے 2025 میں 10 ہزار سے زائد...

سنکیانگ کی 2 ریلوے بندرگاہوں سے 2025 میں 10 ہزار سے زائد چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے دورے

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار خطےمیں الاشنکو پورٹ کامنظر ۔(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کی 2 بڑی ریلوے بندرگاہوں الاشنکو اور ہورگوس سے پیر تک رواں سال مجموعی طور پر10 ہزارسے زائدچین-یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرینیں گزر چکی ہیں۔

چائنہ ریلوے ارمچی گروپ کمپنی لمیٹڈ  نے بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ 2025 کے آغاز سے سنکیانگ کی 2 بڑی بندرگاہوں سے گزرنے والی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد چین کی مجموعی تعداد کے نصف سے زیادہ رہی ہے جو عالمی سپلائی چین کے استحکام اور بلاتعطل آپریشن کو مضبوطی سے یقینی بنا رہی ہے۔

الاشنکو جسے الاتاؤ پاس  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اب 124 چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے روٹس کا میزبان ہے جو جرمنی اور پولینڈ سمیت 21 ممالک تک پہنچتے ہیں جبکہ ہورگوس ریلوے بندرگاہ 89 روٹس چلاتا ہے جو 18 ممالک اور بیرون ملک 46 شہروں اور علاقوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔

گروپ کے مطابق پیر تک الاشنکو کی اس سال کارگو کی نقل و حمل 97 لاکھ70 ہزار ٹن سے زائد ہو چکی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 3.7 فیصد زائد ہے۔ ہورگوس نے 79 لاکھ 60 ہزارٹن کارگو سنبھالا جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.3 فیصد کا اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!