اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلعوام اور مسلح افواج تائیوان کو چین سے الگ نہیں ہونے دیں...

عوام اور مسلح افواج تائیوان کو چین سے الگ نہیں ہونے دیں گے، چینی سفیر

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چینی سفیر ژینگ زی گوانگ(پیچھے) چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیانجن میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

لندن(شِنہوا)برطانیہ میں چینی سفیر ژینگ زی گوانگ نے کہا ہے کہ چینی عوام اور ان کی مسلح افواج کبھی بھی تائیوان کو چین سے الگ ہونے کی اجازت نہیں دیں گے یا دوبارہ اتحاد کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی بیرونی طاقت کو برداشت نہیں کریں گے۔

چینی پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) کے قیام کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ چین اور برطانیہ سمیت دوسری جنگ عظیم میں فتح پانے والی بڑی طاقتوں کی جانب سے جاری کئے گئے قاہرہ اعلامیہ اور پوٹسڈیم اعلامیہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تائیوان وہ علاقہ ہے جو جاپان نے چین سے چھینا تھا اور اسے چین کو واپس کیا جانا چاہیے۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام ممالک کو تائیوان سے متعلق معاملات کو درست انداز میں سنبھالنا ہوگا کیونکہ یہی ہمارے دوطرفہ تعلقات کی خوشگوار پیش رفت کی کنجی ہے۔

اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کے ساتھ ساتھ تائیوان کے جاپانی قبضے سے نکلنے کی بھی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!