ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ زدہ فلسطینی انکلیو میں شہریوں کو کینیڈین مالی امداد کی فراہمی روک کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم مارک کارنی نے کہاکہ کینیڈا نے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت میں اپنی کوششیں مزید تیز کر دیں ہیں ،کینیڈا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان منصفانہ امن کے قیام کے لیے ہر فورم پر فعال کردار ادا کرے گا۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جو فلسطین کے دو ریاستی حل پر غور کے لیے منعقد ہو رہی ہے۔
انہوں نے مغربی کنارے اور غزہ کی علاقائی سالمیت پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرے۔
