اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، پاور آف اٹارنی پر عمران خان کے دستخط، علیمہ...

اسلام آباد ہائیکورٹ، پاور آف اٹارنی پر عمران خان کے دستخط، علیمہ خان نے درخواست دائر کردی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پاور آف اٹارنی پر عمران خان کے دستخط کیلئے درخواست دائر کردی۔

بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد کی ہیں، فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا بانی پی ٹی آئی کا حق ہے، اپیل کیلئے پاور آف اٹارنی پر عمران خان کے دستخط ضروری ہیں، دستخط کیلئے وکلاء نے دستاویزات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیں، بانی پی ٹی آئی کے دستخط کرا کر دستاویزات واپس نہیں کی جارہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیلئے مقررہ مدت ختم ہورہی ہے۔ عدالت جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت دے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!