ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ ترینچین، 1ہزار سال پرانے مقبرے سے لکڑی کی میت گاڑی دریافت

چین، 1ہزار سال پرانے مقبرے سے لکڑی کی میت گاڑی دریافت

ہوہوٹ: چینی ماہرین آثار قدیمہ نے ملک کے شمالی اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے میں ایک مقبرے میں دفن کی گئی لکڑی کی میت گاڑی دریافت کی ہے۔جس سے  لیاؤعہد (916تا 1125) کے دوران میت گاڑی کودفن کرنے کے منفرد رواج کا پتہ چلتا ہے۔

ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے علاقائی انسٹی ٹیوٹ نے بتایاکہ لکڑی کی گاڑی ٹونگلیاؤ شہر کی کائیلو کاؤنٹی میں اس وقت کی اشرافیہ کے مقبرے کے ساتھ گڑھے سے دریافت ہوئی ہے۔

مقبرے کی کھدائی میں شریک کائیلو کاؤنٹی میوزیم کے کیوریٹر ما ہائی نے بتایا کہ یہ میت گاڑی 7 میٹر لمبی اور2 میٹر سے زیادہ چوڑی ہے۔

گاڑی پر اس وقت کے رواج کے مطابق لگائی گئی 30 سے زائد چیزیں بھی دریافت ہوئی ہیں، جن میں کانسی کی گھنٹیاں،رنگین دھاگوں کی لڑیاں اور چاندی کی پلیٹیں شامل ہیں۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!