اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹاینیمیٹڈ بلاک بسٹر نی جا-2 کا انگریزی ترجمہ کے ساتھ ٹریلر جاری

اینیمیٹڈ بلاک بسٹر نی جا-2 کا انگریزی ترجمہ کے ساتھ ٹریلر جاری

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چینی اینیمیٹڈ بلاک بسٹر فلم نی جا-2 کے پریمیئر کے تشہیری بینر کے سامنے لڑکیاں سیلفی لے رہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی اینیمیٹڈ بلاک بسٹر نی جا-2 کے انگریزی ورژن کا نیا ٹریلر چین میں سی ایم سی  پیکچرز کے آفیشل ویبو اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا، یہ ٹریلر شمالی امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 22 اگست کو سینما گھروں میں فلم کی نمائش سے قبل جاری کیا گیا ہے۔

 ایک منٹ 13 سیکنڈ کے اس  ٹریلر میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ میشل ئے وو کی آواز کو نمایاں کیا گیا ہے۔

فلم کا انگریزی ورژن سی ایم سی  پیکچرز اور اے 24  مل کر ریلیز کررہے ہیں۔

 نی جا-2 کو ابتدائی طور پر فروری کے وسط میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں اصل چینی آڈیو کے ساتھ مقامی زبان میں سب ٹائٹلز شامل تھے۔

ایک ضدی لڑکے دیوتا "نی جا” کے گرد گھومنے والی یہ اینیمیٹڈ فلم سب سے پہلے چین میں جنوری کے آخر میں چینی نئے سال کی تقریبات کے دوران ریلیز کی گئی اور پھر اسے دنیا کے دوسرے ممالک میں دکھایا گیا۔

ٹکٹنگ پلیٹ فارم ماؤیان کے مطابق یہ فلم دنیا بھر میں اب تک 15.9 ارب یوآن (تقریباً 2.19 ارب امریکی ڈالر) کا بزنس کر چکی ہے اور متعدد باکس آفس ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

نی جا-2  اب دنیا کی پانچ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو چکی ہے، جن میں اواتار، ایوینجرز:انڈگیم، اواتار:دی وے آف واٹر اور ٹائی ٹینک شامل ہیں۔

یہ فلم تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بھی بن چکی ہے، جس نے پکسر کی "انسائیڈ آؤٹ-2 اور ڈزنی کی 2019 میں ریلیز ہونے والی "دی لائن کنگ” جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!