لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ ایف آئی ایچ نے تاحال پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہاکی نیوزی لینڈ کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ پاکستان ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کرے گی تو ہمیں بھی کچھ وقت دے گی اور پرو لیگ میں خطیر رقم خرچ ہوگی جس کے لیے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ اگر پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی پرو لیگ سے انکار کیا تو ان کی جگہ فرانس کو شامل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے ہاکی نیوزی لینڈ نے مالی مسائل کی وجہ سے پور لیگ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور پروہاکی لیگ سے دستبرار ہوگئی ہے جبکہ ہاکی نیوزی لینڈ اس سے قبل ویمنز ٹیم کو بھی پرو لیگ میں بھیجنے سے انکار کرچکا ہے۔
نیشنز کپ میں دوسری پوزیشن کی وجہ سے پاکستان کو پرو لیگ کی پیشکش کی جائے گی اور نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ پاکستان کو پرو لیگ کی پیشکش کرے گا۔
