صنعاء: امریکہ اوربرطانوی فوجی اتحاد کی جانب سے بحیرہ احمر میں یمن کے جزیرے كمران پرڈرون حملہ کیاگیا۔
حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی اطلاع یا اضافی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ امریکہ اور برطانیہ کے فوجی اتحاد کی جانب سے ابھی تک حوثیوں کی جانب سے حملے کے حوالے سے دعووں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
بحیرہ احمر میں كمران سب سے بڑا جزیرہ ہے جسے حوثی جنگجو حملوں اور میزائل اور ڈرون کے ذخیرے کو چھپانے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔
2014 کے آخر میں ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے حوثی باغی شمالی یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے نومبر 2023 سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل سے روابط رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
