اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی ایوی ایشن ٹیکنالوجی کو عالمی پذیرائی، متحدہ عرب امارات سے...

چین کی ایوی ایشن ٹیکنالوجی کو عالمی پذیرائی، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب امریکی ڈالر کا تاریخی معاہدہ

متحدہ عرب امارات کی کمپنی آٹو کرافٹ نے بدھ کے روز چین کی ای وی ٹی او ایل طیارے بنانے والی کمپنی ’’ شنگھائی ٹی کیب ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ‘‘کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت وہ ایک ارب امریکی ڈالر مالیت کے 350 ای 20 ای وی ٹی او ایل طیارے خریدے گی۔

یہ چین میں ای وی ٹی او ایل طیاروں کا اب تک کا سب سے بڑا مجوزہ آرڈر ہے جو ملک کی کم بلندی والی معیشت کی تیزی سے ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ معاہدہ سال 2021 میں قائم ہونے والی نئی کمپنی ٹی کیب ٹیک کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کے ای 20 ماڈل کے طیارے اب مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کم بلندی پر سیاحت اور شہری فضائی نقل و حمل سمیت مختلف تجارتی مقاصد کے لئے تیار کئے جا رہے ہیں۔

گزشتہ برس چین کی عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کے موقع پر دونوں کمپنیوں کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی تھی۔ اسی شراکت داری کے نتیجے میں یہ اسٹریٹجک تعاون وجود میں آیا جو ای وی ٹی او ایل طیاروں کی تیاری میں ٹی کیب ٹیک کی مہارت کو آٹو کرافٹ کی مقامی آپریشنل صلاحیت اور منڈی تک رسائی کے ساتھ جوڑتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): یون ووئی نگ، بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹی کیب ٹیک

"آج ہونے والی اس مفاہمتی یادداشت کے تحت ہم اپنے شراکت دار آٹو کرافٹ کے لئے 350 طیاروں کے آرڈر پر دستخط کر رہے ہیں۔ یہ طیارے تین مراحل میں استعمال کئے جائیں گے۔ پہلا مرحلہ ابوظہبی اور اس کے آس پاس کے علاقوں ہو گا۔ دوسرا مرحلہ ابوظہبی سے پورے متحدہ عرب امارات تک پھیلے گا جبکہ آخری مرحلہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (ایم ای این اے)کے خطے پر مشتمل ہوگا۔ اس مرحلے میں ہم چاہیں گے کہ یہ طیارے سعودی عرب، قطر اور بحرین جیسے ممالک میں بھی استعمال ہوں۔”

آٹو کرافٹ نے اس شراکت داری کی بڑی وجوہات کے طور پر ٹی کیب ٹیک کی ٹیکنالوجی کی پختگی اور اس کے حفاظتی اقدامات پر اعتماد کو اجاگر کیا ہے۔ٹی کیب ٹیک نے اس معاہدے کو اپنی عالمی توسیع کے لئے ایک "اہم پیش رفت” قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی کم بلندی والی معیشت اس وقت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔اس شعبے میں طیارہ سازی اور پروازوں کی خدمات میں غیر معمولی پیش رفت ہو رہی ہے۔کاروباری استعمالات کے  بھی نئے مواقع سامنے آ رہے ہیں۔صنعتی سلسلہ مضبوط ہو رہا ہے اور جدت پسندی کی رفتار بھی نمایاں طور پر تیز ہو گئی ہے۔

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

اماراتی کمپنی آٹو کرافٹ کا ’ٹی کیب ٹیک‘ سے ایک ارب ڈالر معاہدہ

چینی کمپنی سے 350 ای 20 ای وی ٹی او ایل طیاروں کی خریداری ہو گی

شنگھائی میں تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط ہوئے

یہ چین کا اب تک کا سب سے بڑا ای وی ٹی او ایل آرڈر ہے

تین مراحل پر مشتمل منصوبے کا آغاز ابوظہبی سے ہوگا

آخری مرحلے میں اس کا دائرہ سعودی عرب، قطر اور بحرین تک پھیل جائے گا

اماراتی کمپنی کو ٹی کیب ٹیک کی ٹیکنالوجی اور حفاظت پر بھرپور اعتماد

معاہدہ چین کی کم بلندی معیشت کی ترقی کی عکاس کرتا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!