جمعرات, جنوری 16, 2025
انٹرنیشنلامریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن :  امریکی کانگریس نے پاکستانی انتخابات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس نے پاکستان میں 8فروری 2024ءکو ہونےوالے عام انتخابات میں مداخلت ،بے ضابطگیوں کی شکایات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کی قرارداد 368 ووٹوں سے منظور کرلی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران امیدواروں اور ووٹرز کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے، تشدد، من مانی حراست، انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن تک رسائی پر پابندی اور سیاسی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان جمہوری و انتخابی اداروں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عوام کی آزادی صحافت، آزادیِ اجتماع اور تقریر کی بنیادی ضمانتوں کا احترام کیا جائے۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں