اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی بینک کی ایگزیکٹو فوجداری مقدمےکے باعث فی الحال چین نہیں چھوڑ...

امریکی بینک کی ایگزیکٹو فوجداری مقدمےکے باعث فی الحال چین نہیں چھوڑ سکتیں، ترجمان وزارت خارجہ

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی بینک ویلز فارگو کی ایک سینئر ایگزیکٹو ماؤ چھن یوئے فی الحال ایک فوجداری مقدمے کی تحقیقات میں شامل ہونے کے باعث عارضی طور پر چین نہیں چھوڑ سکتیں۔

پیر کویومیہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان گو جیاکن نے کہا کہ ماؤ اس وقت چین کے قانون نافذ کرنے والے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیرون ملک سفری پابندیوں کی زد میں ہیں۔

گو نے بتایا کہ چینی قوانین کے مطابق جب تک کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ماؤ چین نہیں چھوڑ سکتیں اور وہ تحقیقات میں تعاون کرنے کی پابند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین میں تمام افراد خواہ وہ چینی ہوں یا غیر ملکی شہری، چینی قوانین کی پاسداری کے پابند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین تحقیقات کے دوران قانون کے مطابق ان کے قانونی حقوق کا تحفظ کرے گا۔

گو نے مزید کہا کہ میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ یہ ایک منفرد عدالتی معاملہ ہے۔ چین ہمیشہ کی طرح دوسرے ممالک کے لوگوں کو چین میں سفر اور کاروبار کرنے کا خیرمقدم کرے گا اور قانون کے مطابق ان کے قانونی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!