اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین2024 تک چین میں دیہی سڑکوں کی لمبائی 46 لاکھ 40 ہزار...

2024 تک چین میں دیہی سڑکوں کی لمبائی 46 لاکھ 40 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختار علاقے کے شہر گویوآن کی پینگ یانگ کاؤنٹی میں کھیتوں اور دیہات کو منسلک کرنے والی دیہی سڑکوں کا فضائی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں دیہی سڑکوں کی مجموعی لمبائی 2024 کے اختتام تک 46 لاکھ 40 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لیو وے نے 14ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ملک کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے اختتام تک ملک بھر کے 5 لاکھ سے زائد انتظامی دیہاتوں کو پختہ سڑکوں تک رسائی حاصل ہو چکی تھی۔

وزیر نے کہا ملک بھر میں موجود تمام دیہی سڑکوں میں سے 94.8 فیصد کو 2024 کے اختتام تک اچھی یا درمیانی معیار کی سڑکوں کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔

لیو نے بتایا کہ دیہی سڑکوں کی ترقی نے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان لوگوں، اشیاء اور معلومات کی نقل و حرکت کو موثر انداز میں فروغ دیا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے دیہی علاقوں میں ایک بہتر رہائشی اور کاروباری ماحول تشکیل دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

لیو نے مزید کہا کہ مقامی صنعتوں کی ترقی کے علاوہ دیہی سڑکوں نے سڑکوں کی مرمت و دیکھ بھال جیسے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کئے ہیں جس سے مقامی رہائشیوں کو اپنے گھر کے قریب روزگار حاصل کرنے اور آمدنی بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لیو نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی وزارت دیہی سڑکوں کی ترقی کا نیا مرحلہ شروع کرے گی۔ انہوں نے چین کے دیہی سڑکوں کے نیٹ ورک کے معیار، حفاظت اور خدمات کو مسلسل بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!