جمعرات, جنوری 16, 2025
پاکستانکوئٹہ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایف سی اہلکار شہید،...

کوئٹہ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایف سی اہلکار شہید، ایک زخمی

کوئٹہ: کوئٹہ میںسیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اختر آباد مغربی بائی پاس پر گشت کرتی ایف سی کی گاڑی کے قریب آنے پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاجہاں دوران علاج ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کو علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا کہ آیا یہ ریموٹ کنٹرول تھا یا ٹائم ڈیوائس لگائی گئی تھی۔ دوسری جانب کوئٹہ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں 4 کلو وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں