اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمون سون بارشوں نے تباہی مچادی، پنجاب میں اموات 100 سے متجاوز

مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، پنجاب میں اموات 100 سے متجاوز

رواں سال پاکستان میں معمول سے 80 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہی

ملک بھر میں 26 جون سے بادلوں کا راج ہے، پاکستان میں مون سون کا تیسرا اور زوردار اسپیل جاری ہے۔ مجموعی طور پر رواں سیزن میں معمول سے 80 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ایک سو سولہ افردا جان کی بازی ہار گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات فاروق ڈار کا کہنا ہے کہ 80 فیصد سے زائد بارشیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ہوچکی ہے۔ کشمیر میں 22،بلوچستان میں 142 اور گلگت بلتستان میں 55 فیصد زیادہ بارشیں ہوچکی ہیں اور کے پی میں 33 فیصد ہے ۔پنجاب میں 124’فیصد بارشیں زیادہ ہوئی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کہتے ہیں سندھ کے علاوہ ملک بھر میں معمول سے بہت زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں۔

مون سون کا سلسلہ ابھی رکنے والا نہیں۔ 17 جولائی جاری اسپیل کا آخری دن تو بارشیں برسانے والا نیا سسٹم بھی پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی۔ بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا۔

حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں تو کمی آئی، البتہ  سیلاب اور دیگر حادثات کے باعث 116 افراد جاں بحق اور 253 زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!