اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور آسٹریلیا نے آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ اور جائزے کے...

چین اور آسٹریلیا نے آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ اور جائزے کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

چینی وزیراعظم لی چھیانگ اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب وفود کے ہمراہ ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور آسٹریلیا نے چین-آسٹریلیا آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ اور جائزے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت  پر دستخط کئے ہیں۔

دستاویز پر چینی وزیرِ تجارت وانگ وین تاؤ اور آسٹریلیا کے خارجہ و تجارتی امور کی وزیر جین ایڈمز نے دستخط کئے جبکہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق 2015 میں اس معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا اور دونوں کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہوئے۔

2025 اس معاہدے کی 10ویں سالگرہ ہے، دونوں ممالک قریبی تعاون جاری رکھیں گے، معاہدے کا اعلیٰ معیار سے نفاذ جاری رکھیں گے اور اس میں بہتری یا توسیع کے مزید امکانات کا مشترکہ طور پر جائزہ لیں گے۔

وزارت تجارت کےمطابق یہ عمل تجارتی و سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کو مزید بہتر بنائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے لئے اعلیٰ سطح کی ادارہ جاتی معاونت فراہم کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!