اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ایگزون موبل کے تاریخی کیمیکل کمپلیکس نے کام کا آغاز...

چین میں ایگزون موبل کے تاریخی کیمیکل کمپلیکس نے کام کا آغاز کردیا

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ہوئی ژو دایا وان پیٹروکیمیکل صنعتی پارک میں گاڑیاں اور کھدائی کرنے والی مشینیں ایگزون موبل کیمیکل کمپلیکس کے تعمیراتی مقام پر کھڑے ہیں-(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)توانائی کی بڑی کمپنی ایگزون موبل نے چین کے جنوبی علاقے میں اپنے تاریخی کیمیکل کمپلیکس میں کام کا آغاز کر دیا ہے جو مکمل طور پر امریکی کمپنی کی زیر ملکیت چین کا پہلا بڑا پیٹرو کیمیکل منصوبہ ہے۔

یہ اقدام ایگزون موبل کے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے جو چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کی کھلی معیشت کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی جاری کوششوں کے دوران اٹھایا گیا ہے۔

گوانگ ڈونگ صوبے کے ہوئی ژو میں دایا بے پیٹرو کیمیکل انڈسٹریل پارک میں واقع منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک لچکدار فیڈ سٹاک سٹیم کریکر شامل ہے جس کی سالانہ گنجائش 16 لاکھ ٹن ایتھیلین ہے۔ یہ پلاسٹک اور فائبرز کے لئے ایک اہم بنیادی جزو ہے جو پیکیجنگ جیسی مصنوعات کی وسیع اقسام میں استعمال ہوتا ہے۔

اس سائٹ پر اعلیٰ کارکردگی کے حامل پولی تھیلین اور پولی پروپیلین کی پیداوار کے یونٹس بھی موجود ہیں۔

کمپنی کے سینئر نائب صدر جیک ولیمز نے اس کمپلیکس کے قیام کو چین میں ایگزون موبل کی موجودگی کی طویل داستان کا "تازہ ترین باب” قرار دیا۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ منصوبہ گوانگ ڈونگ میں ایک مضبوط پیٹروکیمیکل صنعت کے فروغ کے لئے مرکزی ستون کا کردار ادا کرے گا۔

ہوئی ژو کمپلیکس کی تعمیر اپریل 2020 میں شروع ہوئی تھی۔یہ منصوبہ 2 مراحل پر مشتمل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!