اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں منعقدہ چھانگ چھون آٹو شو میں کٹنگ-ایج ٹیکنالوجی کی نمائش

چین میں منعقدہ چھانگ چھون آٹو شو میں کٹنگ-ایج ٹیکنالوجی کی نمائش

چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے شہر چھانگ چھون میں منعقدہ 22ویں چھانگ چھون انٹرنیشنل آٹو ایکسپو میں ہونگ چھی تیان گونگ 05 الیکٹرک کار کی نمائش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)

چھانگ چھون (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے دارالحکومت چھانگ چھون میں 22ویں چھانگ چھون انٹرنیشنل آٹو ایکسپو کا آغاز ہوا جس میں دنیا بھر کی 118 آٹو کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، اس نمائش میں جدید آٹوموٹو ٹیکنالوجی اور مستقبل کی نقل و حرکت کے حل پیش کیے جا رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق اس سال کی نمائش 1 لاکھ 70ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جس میں 4 مرکزی نمائش ہالز، 3 خصوصی زونز، 2 انٹرایکٹو تجرباتی علاقے اور ایک آؤٹ ڈور نمائش ایریا شامل ہے۔

مستقبل کی نقل و حرکت کے حوالے سے حصے میں کٹنگ-ایج ٹرانسپورٹ حل پیش کیے جا رہے ہیں جن میں ایک اُڑنے والی کار،  پہیوں کی اسپوکس کے بغیر چلنے والی دو ہائیڈروجن سائیکلیں اور ڈرونز پر مبنی ایپلیکیشنز شامل ہیں۔

10 روزہ نمائش کے دوران کار ساز کمپنیاں صارفین کی طلب کو بڑھانے کے لیے حکومتی کھپت کے واؤچرز کے علاوہ ٹرینڈ اِن ڈسکاؤنٹس، کیش ریبیٹس اور دیگر پروموشنز پیش کر رہی ہیں۔

نمائش کے دوران کئی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جن میں بیلٹ اینڈ روڈ آٹوموٹو روڈ شو اور نئی توانائی سے چلنے والی ذہین گاڑیوں کی ترقی کے بارے میں فورم شامل ہے۔

چھانگ چھون کو چین کی آٹوموٹو صنعت کا گہوارہ کہا جاتا ہے جہاں 1953 میں ملک کی پہلی آٹو ورکشاپ قائم ہوئی تھی، یہ چین کے معروف کار ساز ایف اے ڈبلیوگروپ کا صدر دفتر بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!