اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانصدر مملکت کی بلوچستان میں بس مسافروں کے قتل کی شدید مذمت

صدر مملکت کی بلوچستان میں بس مسافروں کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں بس مسافروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو فتنہ الہندوستان اور سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کرکے دم لیں گے۔

جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھنائونی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے ،ہم اپنی سرزمین کو فتنہ الہندوستان اور سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے۔

صدر نے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!