اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاندریائے سندھ ،بھکر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ وارننگ...

دریائے سندھ ،بھکر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ وارننگ جاری

بھکر: دریائے سندھ میں بھکر کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کے باعث فلڈ وارننگ جاری کردی گئی۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3لاکھ 83ہزار 656کیوسک جبکہ اخراج 3لاکھ 62ہزار 456کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایس ای انہار بھکر کے مطابق سپر بند کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فلڈ کیمپوں میں عملہ ہمہ وقت تعینات ہے۔

ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریائے سندھ کے بہا میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور فلڈ کنٹرول سیل مکمل طور پر الرٹ ہیں جبکہ فلڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ڈی سی بھکر نے کچہ اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!