نیس: نامعلوم افراد کی جانب سے گھر کو آگ لگانے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر نیس میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہلاک ہونیوالوں میں 3بچے، 1نوجوان، 2خواتین اور 1مرد شامل ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری جانب فرانسیسی میئر نے کہا ہے کہ عمارت کی ساتویں منزل پر رات کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی ہے جس کی تصاویرموجود ہیں۔