فٹبال نیشنز کپ کی فاتح پرتگالی ٹیم کے معروف فٹبالر ڈیاگو جوٹا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پرتگال کے معروف کھلاڑی ڈیاگو جوٹا اسپین میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ان کے بھائی آندرے بھی گاڑی میں ساتھ تھے، جو زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ ڈیاگو جوٹا نے حال ہی میں پرتگال کے ساتھ فٹبال نیشنز کپ اور لیورپول کے ساتھ پریمیئر لیگ ٹرافی جیتی تھی۔
لیورپول فٹبال کلب نے ڈیاگو جوٹا اور ان کے بھائی آندرے کی ہلاکت پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔
لیورپول فٹبال کلب کا کہنا ہے کہ وہ جوٹا اور ان کے اہلخانہ کو مکمل سپورٹ فراہم کرتا رہے گا۔
