اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجی ایم چائنہ کے مشترکہ منصوبے کی فروخت اور برآمدات میں پہلی...

جی ایم چائنہ کے مشترکہ منصوبے کی فروخت اور برآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کے شہر لیوژو میں چینی کارساز کمپنی ایس اے آئی سی-جی ایم-وولنگ کی ایک انٹیلی جنٹ ورکشاپ میں روبوٹ کے ذریعے گاڑیوں کے شیشے نصب کئے جارہے ہیں-(شِنہوا)

نان نِنگ(شِنہوا)ایس اے آئی سی موٹر، جنرل موٹرز اور لیوژو وولِنگ موٹرز کے مشترکہ منصوبے ایس اے آئی سی- جی ایم- وولنگ (ایس جی ایم ڈبلیو) نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال کےمقابلے میں 2025 کے پہلے 6 ماہ میں اس کی عالمی فروخت میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 7 لاکھ 64 ہزار 544 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ اس کی اہم وجہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی بڑھتی طلب اور برآمدات میں اضافہ ہے۔

نئی توانائی والی گاڑیوں کی فروخت 4 لاکھ 13 ہزار 314 یونٹس تک پہنچ گئی اور گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ مسلسل 50 فیصد سے زائد شرح نمو برقرار رہی۔ جنوری سے جون تک ایک لاکھ 25 ہزار 539 گاڑیاں برآمد ہوئیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 17.1 فیصد زیادہ ہیں جبکہ این ای وی کی برآمدات مسلسل 3 ماہ میں 200 فیصد سے زائد کی شرح سے بڑھتی رہیں۔

 نیو انرجی برانڈز میں "ہونگ گوانگ منی ای وی” سیریز کے ایک لاکھ 71 ہزار 64 یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 105.4 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی 2020 میں آغاز کے بعد سے اب تک اس کی کل فروخت 16 لاکھ یونٹس سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ کارساز کمپنی اب تک 104 ممالک اور خطوں میں داخل ہوچکی ہے، جن میں وسطی و جنوبی امریکہ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا شامل ہیں۔ 23 مئی کو انڈونیشیا میں اس کمپنی کی 30لاکھ ویں نئی توانائی گاڑی  کی تیاری مکمل ہوئی۔

ایس جی ایم ڈبلیو نے جنوری میں ازبکستان میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ تزویراتی تعاون کا معاہدہ کیا اور جون میں کمپنی نے برازیل کے لئے گاڑیاں کی پہلی کھیپ برآمد کی، جہاں وہ مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کے امکانات تلاش کر رہی ہے۔

ایس جی ایم ڈبلیو کا مرکزی دفترچین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کے شہر لیوژو میں واقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!