کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے پیر کو ایک اجلاس منعقد کیا جس میں مرکزی کمیٹی کے فیصلہ سازی، مشاورت اور ہم آہنگی کے اداروں کے کام سے متعلق ضوابط کا جائزہ لیا گیا۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے پیر کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں مرکزی کمیٹی کے فیصلہ سازی، مشاورت اور ہم آہنگی کے اداروں کے کام سے متعلق قواعدو ضوابط کے ایک مجموعے کا جائزہ لیا گیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ ضوابط سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلہ سازی، مشاورت اور ہم آہنگی کے اداروں کے قیام، ذمہ داریوں اور کام کے طریقہ کار کو مزید منظم بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ یہ ضوابط اعلیٰ سطح کی منصوبہ بندی، مجموعی ہم آہنگی، مربوط پیش رفت اور بڑے اقدامات پر موثر عملدرآمد کو بہتر بنانے کے لئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔
اجلاس میں اس بات کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ فیصلہ سازی اور مشاورت کے معیار اور افادیت کو بہتر بنانے کے لئے تفصیلی تحقیق کی جائے اور عملی و موثر پالیسی تجاویز پیش کی جائیں۔
اجلاس نے رسمی کارروائی اور افسر شاہی سے گریز کرتے ہوئے حقیقی نتائج حاصل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
