اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمخصوص ایجنڈے پر کام جاری ، کسی صورت بانی سے پیچھے نہیں...

مخصوص ایجنڈے پر کام جاری ، کسی صورت بانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عمر ایوب

 قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مخصوص ایجنڈے پر کام جاری ہے، کسی صورت بانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔میڈیا سے گفتگو رتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سوات واقعہ افسوسناک ہے، مون سون موسم میں سیاحوں کو احتیاط کرنی چاہئے، سیاح ایسی جگہ نہ جائیں جہاں سیلابی ریلوں کا خطرہ ہو۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور نہ کرتے تو وفاقی حکومت ایمرجنسی لگا دیتی، بانی کی جانب سے فائنل ہونے کے بعد ہی خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور کیا گیا، مخصوص نشستیں ہم سے لی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، ہمارے وکلا کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھا گیا، ہم کسی صورت بانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!