اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمیانمار میں زلزلہ سے بحالی کے بعد کونمنگ اورمنڈالے کے درمیان ...

میانمار میں زلزلہ سے بحالی کے بعد کونمنگ اورمنڈالے کے درمیان پروازیں بحال

میانمارکے شہرمنڈالےے کا فضائی منظر-(شِنہوا)

کونمنگ(شِنہوا)چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کی یون نان شاخ کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کونمنگ اور میانمار کے شہر منڈالے کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع ہو گئیں، جو مارچ میں شدید زلزلے کے بعد معطل کر دی گئی تھیں۔

کونمنگ-منڈالے پروازیں بوئنگ 737 طیاروں کے ذریعے فلائٹ نمبر  ایم یو2029 اور ایم یو 2030 کے تحت چلائی جاتی ہیں۔ پروازوں کا شیڈول معطلی سے پہلے کی طرح برقرار رکھا گیا ہے جو ہفتے میں 4 روز یعنی پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو دو طرفہ چلیں گی۔

یہ پروازیں میانمار میں 28 مارچ کو آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے کے باعث منڈالے ایئرپورٹ کی بنیادی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کے بعد معطل کی گئی تھیں۔ ہوائی اڈے کی مرمت اور بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد مسافروں کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز نے سروس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان پروازوں کی بحالی سے چین اور میانمار کے درمیان دو طرفہ تجارت، ثقافتی اور عوامی روابط، نیز آفات کے بعد تعمیر نو کے تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے جبکہ یون نان کی جنوب مشرقی ایشیا سے روابط میں بھی بہتری آئے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!