شنگھائی: چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں بسوں اور ٹیکسیوں کو2027 کے آخر تک نئی توانائی کی گاڑیوں این ای ویز) سے تبدیل کردیا جائے گا۔)
شہر کے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور ذرائع آمدورفت کے تازہ ترین ورک پلان کے مطابق شنگھائی میں 2024 سے 2027 تک 9 فیصد سے زیادہ پبلک بسوں اور ٹیکسیوں کو این ای ویز سے تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے،ایک اندازے کے مطابق اس مدت کے دوران شہر میں 6 ہزار200 این ای ویز بسیں اور 11 ہزار این ای ویز ٹیکسیاں متعارف کرائی جائیں گی۔
شنگھائی میں پرانی بسوں کو مرحلہ وار ختم اور خالص الیکٹرک گاڑیوں جیسی مختلف قسم کی نئی انرجی بسیں تیار کی جائیں گی،اس کے علاوہ فیول سیل سے چلنے والی بسیں بھی متعارف کرائی جائیں گی،اوسط سالانہ 1ہزار550 این ای ویز کو متعارف کراتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام نئی اور اپ ڈیٹ گاڑیاں نئے انرجی ماڈل کی ہیں۔
ورک پلان کے مطابق 2 ہزار 800 کے متوقع اوسط سالانہ اضافہ کے ساتھ اس مدت کے دوران شہر کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں شامل ہونے والی نئی یا اپ ڈیٹ کردہ گاڑیوں کے لیے این ای ویز ہونا لازمی ہوگا۔