پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے پیداواری شعبے کی جون میں تیز تر ترقی

چین کے پیداواری شعبے کی جون میں تیز تر ترقی

چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر لویی میں پیداواری کمپنی کے تیار کردہ سنگھار کے برش دیکھے جاسکتے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے پیداواری شعبے نے اس ماہ مزید بہتری دکھائی ہے کیونکہ زیادہ صنعتوں نے دوبارہ ترقی حاصل کی جبکہ ہائی ٹیک اور اشیائے صرف کی پیداوار متحرک رہی۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کے پیداواری شعبے کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس(پی ایم آئی)جون میں مسلسل دوسرے مہینے بڑھ کر 49.7 ہوگیا ہے۔ یہ شرح مئی میں 49.5 اور اپریل میں 49 تھی۔

سروے شدہ 21 صنعتوں میں سے 11 نے اس ماہ ترقی دکھائی جو مئی میں 7 تھیں۔ سازوسامان، ہائی ٹیک مصنوعات اور اشیائے صرف کی پیداوار کے پی ایم آئیز مسلسل دوسرے مہینے 50 سے اوپر یعنی ترقی کے زون میں رہے جو بالترتیب 51.4، 50.9 اور 50.4 پر رہے۔

پی ایم آئی کا 50 سے زیادہ ہونا ترقی کی علامت ہے جبکہ 50 سے کم ہونا گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!