جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین ،طاعون کی موثر روک تھام اور کنٹرول کے لیے نئی ہدایات...

چین ،طاعون کی موثر روک تھام اور کنٹرول کے لیے نئی ہدایات جاری

بیجنگ: چین میں کلاس اے کی متعدی بیماری قرار  دی گئی طاعون کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی درمیانی اور طویل مدتی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

انسانی طاعون کو پھیلنے  سے  روکنے کے لیے موثر اقدامات کے باوجود  اس کے سالانہ کیسز کی تعداد اب بھی  ایک سے دس فیصد کے درمیان ہے  اور چین کو اس کی روک تھام اور کنٹرول میں چیلنجزکا سامنا ہے۔  محکمہ صحت کے مطابق، یہ چیلنجز ملک کے وسیع اور متنوع قدرتی طاعون کے مرکز سمیت  دیگر عوامل سے پیدا ہوتے ہیں، جن سے مختلف علاقوں میں جانوروں کے طاعون کی ترسیل  کا ایک سلسلہ بن جاتا ہے۔

بیماریوں  پر قابو پانے اور تدارک کے قومی  ادارے اور چار دیگر اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری  ہدایات میں طاعون  کی روک تھام کو ترجیح دینے، مقامی حالات کے مطابق حکمت عملی اختیار کرنے اوراس متعدی مرض سے نمٹنے کے لیے سائنسی اور قانونی طریقہ کار اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ہدایات میں بیماری کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایک بہتر نظام تشکیل دینے، اس وبا پر نظر رکھنے اور قبل از وقت وارننگ کے نظام کو بہتر بنانے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں  کی صلاحیت میں اضافے اور طاعون کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے قانونی اور تکنیکی معیارات کو بہتر بنانے جیسے اقدامات متعارف کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!