اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانماحول دوست گاڑیوں پر گرین ٹیکس عائد، ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی

ماحول دوست گاڑیوں پر گرین ٹیکس عائد، ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی

حکومت نے ماحول دوست گاڑیوں پر گرین ٹیکس لگا دیا، گاڑیاں مہنگی ہوگئیں۔ کار ڈیلرز نے حالیہ ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں ماحول دوست گاڑیوں پر ٹیکس عائد کردیا گیا، اس کاروبار سے منسلک شخصیات نے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر گرین ٹیکس کے نفاذ سے قیمت 3 سے 5 فیصد تک بڑھ گئی۔

ڈیلرز کہتے ہیں کار شورومز پر پہلے ہی سناٹے ہیں، نئے اقدام سے آٹو انڈسٹری پر مزید مشکل آئے گی۔

کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ ٹیکس سے ہائبرڈ گاڑی 5 لاکھ روپے تک مہنگی ہوگی، سازگار ماحول کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

گاڑیوں کے کاروبار سے منسلک شخصیات کی رائے میں  ماحول دوست گاڑیوں کو ترجیح دینے کی حکومتی پالیسی کے باوجود گاڑیوں پر ٹیکس اس کی فروخت میں رکاوٹ بنے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!