بدھ, فروری 19, 2025
انٹرنیشنللاس اینجلس کے جنگل میں آگ بجھانے کے لئے امدادی کوششیں جاری...

لاس اینجلس کے جنگل میں آگ بجھانے کے لئے امدادی کوششیں جاری ،ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی

ایک آتشزدگی پر قابو پانے والاہیلی کاپٹر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے لاس اینجلس کےمانڈےویول کین یون کے پہاڑوں پر جنگلاتی آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے پانی گرارہا ہے۔(شِنہوا)

لاس اینجلس (شِنہوا) مقامی حکام نے بتایا ہے کہ امریکہ کی سب سے زیادہ آبادی کی حامل لاس اینجلس کاؤنٹی میں پھیلتی ہوئی  جنگل کی آگ بجھانےوالے ہزاروں فائر فائٹرز کی کوششوں کے دوران کم از کم 16 افراد جھلس کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے میڈیکل ایگزامینر کی طرف سے ہلاکتوں کی شائع کی جانےوالی فہرست کے مطابق جنگل کی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کی شام تک 16 ہو گئی تھی۔

ہلاک ہونے والوں میں سے 11 ایٹن فائر سے متعلق تھے اور5 پالیسڈیز فائر کے علاقے میں پائے گئے تھے۔

منگل کی شام کو شروع ہونےوالی مہلک ایٹن فائر نے آلٹاڈینا اور پیساڈینا کے قریب 14ہزار 117 ایکڑ (57.1 مربع کلومیٹر) علاقے کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے اور ہفتہ کی دوپہر تک 15 فیصد آگ پر قابو پایا گیا تھا۔

کیلیفورنیا محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن (سی اے ایل  ایف آئی آر ای) نے صورتحال کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ آگ رات بھر جلتی رہی ، آگ ایک ایسی جگہ پر جل رہی ہے جہاں ڈھلوان اور ناقابل رسائی علاقے ہیں اور نباتات انتہائی خشک ہو چکی ہیں۔

فضائی تصاویر  کے مطابق  تقریباً 7ہزار 81عمارتوں کو آگ نے نقصان پہنچایا یا تباہ کر دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!