اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمائنس عمران خان کی باتیں مفروضے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

مائنس عمران خان کی باتیں مفروضے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ آئینی درخواست کے ذریعے علی امین گنڈا پور نے عدالت سے بانی کے ساتھ  ہفتہ وار ملاقاتوں کی اجازت مانگ لی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مائنس بانی پی ٹی آٸی کی باتیں مفروضے ہیں۔ ایسا تو وہ سوچیں جو بانی کے وارث ہوں۔ میرے حوالے سے ایسی باتیں کرنا بیوقوفی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا بانی پی ٹی آئی ابھی خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت ختم کرنا نہیں چاہتے۔ ہاں البتہ مجھے حکم دیں تو ایک منٹ میں اسمبلی اور حکومت ختم کر دوں گا۔ بانی صرف پارٹی کے پیٹرن ان چیف یا لیڈر نہیں بلکہ ہمارے مرشد ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کل یہ ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا گیا کہ میری نتھیا گلی میں  ملاقات ہوئی ہے۔ میں گزشتہ سال ایک دن کے لیے نتھیا گلی گیا تھا، میری تو سرکاری اور غیر سرکاری ملاقات بھی ہوتی ہے۔ اس میں چھپانے کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ثابت ہو گئی کہ بانی کی سوچ کو میں نے سمجھ لیا تھا، بانی قید میں ہیں اس لیے ہم کسی کے حوالے سے بات نہیں کرتے، بانی باہر آ گئے تو مخلتف ایجنڈوں پر کام کرنے والے لوگ بے نقاب ہوں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!