جمعہ, مارچ 21, 2025
پاکستانکراچی، ڈی ایچ اے میں فائرنگ واقعہ، پولیس نے بگٹی خاندان کے...

کراچی، ڈی ایچ اے میں فائرنگ واقعہ، پولیس نے بگٹی خاندان کے 17 افراد کو گرفتار کرلیا

کراچی : کراچی پولیس نے ڈی ایچ اے فائرنگ واقعہ میں 5 افراد کی ہلاکت پر کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی ایچ اے خیابان نشاط فائرنگ واقعہ میں 5 افراد کی ہلاکت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے بگٹی قبیلے کے 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ملزمان کا تعلق بگٹی خاندان کے مبینہ حریف گروہوں سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فورا بعد 8افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ باقی مشتبہ افراد کو جمعہ کی صبح حراست میں لیا گیا ہے ، گرفتار افراد میں دو بندوق بردار بھی شامل ہیں۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ بگٹی خاندان کے 2زخمی افراد کو علاج کیلئے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پولیس گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے تفتیش کار ان سے تصادم میں ملوث مشتبہ افراد کے طور پر پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں سے ایک کی قیادت فہد بگٹی اور دوسرے کی زخمی علی حیدر بگٹی کر رہے تھے۔فہد بگٹی گروپ نے دعوی کیا ہے کہ ان پر علی حیدر اور ان کے بندوق برداروں نے حملہ کیا اور ہم نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، جبکہ علی حیدر گروپ کا کہنا ہے کہ حملہ ان پر کیا گیا۔ڈی آئی جی نے کہا کہ حاصل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فہد بگٹی اپنے بندوق برداروں کیساتھ گھر سے دو لگژری گاڑیوں میں نکلے جبکہ علی حیدر اپنے بندوق برداروں رشتہ داروں کیساتھ ایک ہی گاڑی میں سفر کر رہے تھے ،انہوں نے فہد بگٹی کی گاڑی کے بمپر پر ٹکر ماری، اس کے فورا بعد دونوں طرف سے شدید فائرنگ شروع ہو گئی۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ خونریز تصادم فہد کی رہائشگاہ کے مین گیٹ کے قریب ہوا، ابتدائی طور پر گولیاں علی حیدر بگٹی کی گاڑی کے بائیں جانب سے چلائی گئیں ،ایسا لگتا ہے کہ سیدھی گولیاں ان پر نہیں چلائی گئیں، ڈی آئی جی نے کہا کہ آیا کوئی تیسری پارٹی ہے جس نے فائرنگ شروع کی؟، اس حوالے سے بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!