پیر, جولائی 28, 2025
پاکستان26 آئینی ترمیم کے بعد عدالتیں آزادی سے فیصلے نہیں کرپارہیں، لطیف...

26 آئینی ترمیم کے بعد عدالتیں آزادی سے فیصلے نہیں کرپارہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد عدالتیں آزادی سے فیصلے نہیں کرپارہیں، عمرا ن خان کے بغیر بجٹ میں شمولیت ہوسکتی ہے نہ کوئی فیصلہ ان کی شراکت کے بغیر کیا جاسکتا ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ریاست پاکستان کو حکمرانوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، عوام کو حقوق سے محروم ،پارلیمنٹ کو بے وقعت کر کے رکھ دیاگیا ہے، کوئی قانون ،کوئی آئین نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے مگر اسے تسلیم نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پر 26ویں ترمیم کی گئی وہ بھی سب کے سامنے ہے، عدالتیں بھی آزادی سے فیصلے نہیں کر پا رہیں، ہم جب کہتے تھے کہ رجیم چینج امریکہ سے ہوا ہے تو ہمارا مذاق اڑاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی طاقت سے اسرائیل کے ذریعے رجیم تبدیل کرواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر بجٹ میں معنی خیز شمولیت ہوسکتی ہے نہ ہی کوئی فیصلہ ان کی شراکت کے بغیر کیا جاسکتاہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!