اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانریلوے کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں،حنیف عباسی

ریلوے کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں،حنیف عباسی

اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے، ریلوے کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں، ریلوے ٹریک کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،ریلوے سٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ریلوے کی اربوں روپے کی زمینیں واگزار کرائی گئیں، میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم نے میری کارکردگیوں پر تعریف کی، ریلوے میں تعمیر و ترقی کے ساتھ واش رومز کی صفائی ستھرائی پر زور دیا، آج بھی کوئی مجھے ریلوے کے حوالے سے ویڈیوز بھیج دیتا ہے تو اس پر فوری عمل درآمد کرواتا ہوں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ٹرینوں کے اوقات سے متعلق کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف ریلوے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشنز پر معلوماتی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، ہم نے ٹرین ہوسٹس کی سہولت متعارف کرائی ہے، ریلوے سٹیشنز پر کھانے پینے کی اشیا کا معیار بہتر بنایا گیا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو وزارت کے معاملے پر بریفنگ دی ہے، آئندہ سال انشااللہ دس کروڑ روپے کی لاگت سے نیشنل پریس کلب میں جم بنائیں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر قوم کو فخر ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!