پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینخیبرپختونخوا کے حالات کے بعد اداروں، آئین وقانون پر اعتماد ختم ہوچکا...

خیبرپختونخوا کے حالات کے بعد اداروں، آئین وقانون پر اعتماد ختم ہوچکا ، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے حالات کے بعد اداروں، آئین وقانون پر اعتماد ختم ہوچکا ہے،بنوں واقعے کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر پابندی کا جوازپیدا،ارکان کو وفاداری تبدیلی کیلئے پیسوں، وزارتوں کا لالچ دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکلاء کی تقریب حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بحیثیت سیاستدان مجھ سے بھی غلطیاں اور غلط فیصلے ہوئے ہوں گے، اگر میں نے غلطیاں کی ہیں تو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جب ہم بات کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ دوسری طرف لاشیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنوں واقعے کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر پابندی کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے،خیبرپختونخوا کے جو حالات ہیں اس کے بعد اداروں، آئین و قانون پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تو ڈر لگ رہا ہے خدانحواستہ ہم خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہم کسی صورت اپنے صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے 4، 5ایم این ایز کو اداروں کی جانب سے وفاداری تبدیل کرنے کا کہا جا رہا ہے، ان کو وزارت اور پیسوں کا لالچ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوتا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا اور نکلنا ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!