ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر)کے وزیر خزانہ پال چھن نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ نے مارچ میں 34 لاکھ سے زائد سیاحوں کا ریکارڈ قائم کیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 12 فیصد زائد ہے ۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے( ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے اجرا اور عمل درآمد کی 5ویں سالگرہ کے موقع پر ایک فورم کا انعقاد کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے ہانگ کانگ اور مکاؤ ورک آفس اور ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر کے سربراہ شیا باؤلونگ نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ میں 30 جون 2020 کو نافذ کیا گیا قومی سلامتی قانون ہانگ کانگ کو افراتفری سے استحکام کی طرف لے جانے اور "ایک ملک، دو نظام” کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون نے قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ، ہانگ کانگ میں استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے اور ہانگ کانگ کے رہائشیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ میں مدد کی ہے۔
شیا نے کہاکہ ہانگ کانگ اپنی ترقی میں نئی بلندیوں کو چھونے کے ایک اہم موڑ پر ہے ۔ انہوں نے”ایک ملک، دو نظام” کے اصول کو مکمل، وفاداری اور پختگی سے نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کو بہتر ترقی حاصل کرنے کے لیے ایک محفوظ ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔
ایچ کے ایس اے آرکے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اپنی تقریر میں کہا کہ "ایک ملک، دو نظام” ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون اور سیف گارڈنگ نیشنل سکیورٹی آرڈیننس مشترکہ طور پر استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ہانگ کانگ اپنی ترقی اور اصلاحات کو آگے بڑھا سکتا ہے اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے اہم مقاصد میں مزید حصہ ڈال سکتا ہے۔
