جمعہ, اپریل 18, 2025
انٹرنیشنلہوا وے کا مقامی افرادی قوت کی ڈیجیٹل مہارتوں کی بہتری کے...

ہوا وے کا مقامی افرادی قوت کی ڈیجیٹل مہارتوں کی بہتری کے لئے کینیا سے معاہدہ

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں لوگ کینیا انوویشن ویک 2022 کے دوران ہوا وے کا بوتھ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

نیروبی(شِنہوا)چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہوا وے نے کینیا کے ریاستی ادارہ برائے تکنیکی وفنی تعلیم وتربیت (ٹی وی ای ٹی) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد مقامی افرادی قوت کے لئے ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

ہوا وے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی سدرن افریقہ ریجن ہواوے آئی سی ٹی مقابلے کی انعامی تقریب کے دوران رسمی شکل اختیار کرنے والے اس 3 سالہ منصوبے کا مقصد کینیا کی مقامی نوجوان افرادی قوت کو جدید انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

ٹی ای وی ٹی کے لئے ریاستی ادارے میں پرنسپل سیکرٹری ایستھر مووریا نے کہا کہ ہواوے کے ساتھ یہ تعاون کینیائی نوجوانوں کو عالمی معیشت میں کامیابی کے لئے درکار ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

کمپنی کے مطابق معاہدے کے تحت ہواوے کینیا کے ٹی وی ای ٹی اداروں میں 150 آئی سی ٹی اکیڈمیاں قائم کرے گی جو نیٹ ورکنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں خصوصی تربیت فراہم کریں گی۔

اس شراکت داری میں ہر سال ہواوے سرٹیفائڈ آئی سی ٹی ایسوسی ایٹ سطح پر ایک ہزار طلبہ کو اسناد دی جائیں گی اور ٹرین-دی-ٹرینر پروگرام کے ذریعے 150 انسٹرکٹرز کو تربیت دی جائے گی۔

ہواوے طلبہ کو کیریئر کے مواقع سے منسلک کرنے کے لئے سالانہ آئی سی ٹی مقابلوں، روزگار میلوں اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کرے گی جس سے تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے۔

کینیا کے ٹی وی ای ٹی ادارے ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمیوں کی میزبانی کریں گے، ہواوے کے سرٹیفیکیشن پروگراموں کو ملک بھر میں فروغ دیں گے اور ہواوے سرٹیفائڈ انسٹرکٹر سرٹیفکیٹ کو آئی سی ٹی تدریس کے معیار کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!