پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں معیشت کی مضبوطی سے ٹیکنالوجی و ہنر پر توجہ مرکوز...

چین میں معیشت کی مضبوطی سے ٹیکنالوجی و ہنر پر توجہ مرکوز ہے ،منیجنگ ڈائریکٹر عالمی اقتصادی فورم

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2025 سمر ڈیووس فورم کی ایک پریس کانفرنس کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر جم ہوئے نیو نے کہا ہے کہ چین کی معاشی ترقی طویل مدتی نقطہ نظر اپنائے ہوئے ہے جس کا مظاہرہ ٹیکنالوجی اور انسانی صلاحیت میں سرمایہ کاری سے ہوتا ہے،اس کا عملی مظاہرہ ما حول دوست توانائی، صنعتی انقلاب اور جدید مینوفیکچرنگ جیسے ابھرتے شعبوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

چین کی شمالی تیانجن بلدیہ میں 24 سے 26 جون تک ہونے والے 2025 کے سمر ڈیووس فورم سے پہلے شِنہوا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں نیو نے کہا کہ فورم میں 1 ہزار800 شرکاء شرکت کریں گے جن میں سے آدھے سے زیادہ عالمی کاروباری ادارے ہوں گے جس سے چین اور مجموعی طور پر ایشیا میں گہری دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیانجن تقریب میں شریک کاروبار اور سرمایہ کار جدید مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، صحت کے شعبے اور دیگر شعبوں میں شراکت داری تلاش کریں گے۔

چین اور ایشیا میں سرمایہ کاری کے ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے نیو نے کہا کہ پالیسی کی ہم آہنگی اور استحکام، انسانی وسائل کی دستیابی، ٹیکنالوجی کی تیاری اور وسیع مارکیٹ کی حمایت جیسے عنصر کافی مضبوط ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ میرا خیال ہے کہ یہ مختلف عناصر ایسا ماحول دوست نظام بناتے ہیں جو سرمایہ کاروں اور کاروباری شراکت داریوں دونوں کے لیے مفیدہے۔

نیو نے کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  عالمی اقتصادی غیر یقینی کے اس دور میں چینی معیشت نے نسبتاً زیادہ لچک دکھائی ہے۔ اندازوں کے مطابق ایشیا اس سال عالمی جی ڈی پی میں تقریباً 60 فیصد اضافہ کرے گا جس میں چین کا حصہ تقریباً 30 فیصد ہو گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!