جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ ترینجموں کشمیر ریئل سٹیٹ نہیں جسے بھارت کنٹرول کرسکے، ممتاز زہرا بلوچ

جموں کشمیر ریئل سٹیٹ نہیں جسے بھارت کنٹرول کرسکے، ممتاز زہرا بلوچ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر ریئل سٹیٹ نہیں جسے بھارت کنٹرول کرسکے، مقبوضہ کشمیر میں قید انسانی حقوق کارکنوں کی رہائی کیلئے یو این ہائی کمشنر مہاجرین نے کمیشن آف انکوائری بنانے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 14 سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر کے جعلی سیاسی جماعتیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کئے، وہاں غیر کشمیریوں کو جعلی ڈومیسائل دے کرمسلمان آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ غیر کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیرمیں جائیدادیں خریدنے کی اجازت،حلقہ بندیاں تبدیل کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ نہیں ہے جسے بھارت کنٹرول کر سکے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکن جیلوں میں ہیں جن کی رہائی کیلئے یواین ہائی کمشنر مہاجرین نے کمیشن آف انکوائری بنانے کی تجویز دی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!