ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران صہیونیوں پر کوئی رحم نہیں کرے گا، دہشت گرد ریاست کو سخت جواب دینا ضروری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا جنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور دہشت گرد صہیونی ریاست کو سخت جواب دینا ضروری ہے۔
خامنہ ای کی پوسٹ میں لکھا گیا جملہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی 7ویں صدی میں یہودی قلعہ خیبر کی فتح کی طرف اشارہ ہے۔ پوسٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شامل ہے جس میں ایک شخص تلوار تھامے ایک قلعہ نما دروازے میں داخل ہو رہا ہے، جب کہ آسمان پر آگ کے شعلے ہیں۔
