چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ ایک نمائش میں بی وائے ڈی کی یانگ وانگ یو 7 کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے گاڑیوں کے شعبے نے 2024 میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے جس میں پیداوار اور فروخت دونوں میں تعداد 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد رہی۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم) کے مطابق گزشتہ برس گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 3 کروڑ 12 لاکھ 82 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو 2023 کے مقابلے میں 3.7 فیصد زائد تھی جبکہ فروخت گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 14 لاکھ 36 ہزار یونٹس رہی۔
سی اے اے ایم کا کہنا ہے کہ نئی توانائی گاڑیوں نے ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی پیداوار اور فروخت دونوں پہلی مرتبہ 1 کروڑ یونٹس سے زائد رہی اور مجموعی فروخت میں اس کا حصہ 40 فیصد سے زیادہ تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ملک نے 58 لاکھ 59 ہزار گاڑیاں برآمد کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 19.3 فیصد زائد تھیں۔
