اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل"نی ہاؤ چائنہ" سیاحتی میلہ چین کے مشہور سیاحتی مقامات اجاگر کر...

"نی ہاؤ چائنہ” سیاحتی میلہ چین کے مشہور سیاحتی مقامات اجاگر کر رہا ہے

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے پویلین بوکیت جلیل نمائشی مرکز میں منعقدہ "نی ہاؤ چائنہ” سیاحتی میلہ(ملائیشیا) کے دوسرے ایڈیشن کے شرکاء کا گروپ فوٹو- (شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)ہزاروں زائرین کے ساتھ "نی ہاؤ چائنہ” سیاحتی میلہ(ملائیشیا) کے دوسرے ایڈیشن نے چین کو ایک مقبول سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا جبکہ عوامی سطح پر تبادلے کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

یہ تقریب کوالالمپور کے پویلین بوکیت جلیل نمائشی مرکز میں 13 سے 15 جون تک منعقد ہوئی، جس میں 3ہزار مربع میٹر پر محیط 200 سے زائد سٹالز شامل تھے۔ اس میں چین کے مشہور سیاحتی مقامات کو متعارف کرایا گیا، چین جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں دیگر افراد کے علاوہ وزارت سیاحت، فنون اور ثقافت کے تحت کام کرنے والے ادارے ملائیشیا ٹورازم کے نائب چیئرمین یوح سون ہن بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملائیشیا اور چین کے درمیان ثقافتی اور سیاحتی تعاون مزید مضبوط اور نتیجہ خیز ہو رہا ہے۔

چینی سفارت خانے کے منسٹر ژینگ شوئے فینگ نے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں ملک کے اندرسیاحتی پالیسیوں کو مزید بہتر بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان سہولت بخش پالیسیوں کے فوائد جیسے جیسے سامنے آ رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی سیاح چین کا سفر کر رہے ہیں، چین سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور چین سے محبت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی سیاحت کی بین الاقوامی کشش اور ساکھ مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ملائیشیا کے عوام میں سے کئی افراد نے اس میلے کا دورہ کیا، جن میں سیتی سارہ ہارون اور حفیظ غزالی بھی شامل تھے۔ سیتی سارہ جو پہلے چین کے قدیم دارالحکومت شی آن کا دورہ کر چکی ہیں، اب ایک اور تاریخی شہر دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیر بہت آسان ہے، یہاں تک کہ ان جگہوں پر بھی جنہیں آپ دور افتادہ یا دیہی سمجھتے ہیں۔ شہر صاف ستھرے اور منظم ہیں اور تقریباً ہر جگہ ای-ادائیگیاں قبول کی جاتی ہیں۔

حفیظ نے کہا کہ وہ چین کے ویع تیز رفتار ریل کے ذریعے سیاحتی مقامات کی سیر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے بارے میں بہت کچھ سنا اور پڑھا ہے اور میں اسے خود دیکھنا چاہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میں میلے میں ایک مناسب سفری پیکیج تلاش کر لوں گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!