پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنللاس اینجلس کی میئر کا شہر کے وسطی علاقے میں کرفیو کا...

لاس اینجلس کی میئر کا شہر کے وسطی علاقے میں کرفیو کا اعلان

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں کیلیفورنیا نیشنل گارڈز کے سپاہی وفاقی ادارے کی عمارت کے باہر چوکس کھڑے ہیں-(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا)لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر نے وسطی علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے(0300 جی ایم ٹی بدھ) سے لے کر صبح 6 بجے(1300 جی ایم ٹی)بدھ تک نافذ رہے گا۔

باس نے بتایا کہ یہ کرفیو تقریباً ایک مربع میل کے علاقے پر نافذ ہوگا۔

باس نے کہا کہ یہ محدود کرفیو دن کے وقت کے پرامن مظاہروں کے بعد پیر کی رات وسطی علاقے میں ہونے والی لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کے ردعمل میں لگایا گیا ہے۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کرفیو سے مخصوص علاقے کے رہائشی، بے گھر افراد، مستند میڈیا نمائندگان اورعوامی تحفظ یا ہنگامی خدمات کے اہلکارمستثنیٰ ہوں گے۔

باس نے اعلان کیا کہ یہ کرفیو ایسے وقت میں نافذ کیا گیا جب امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے چھاپوں کے خلاف مظاہرے 5 ویں دن میں داخل ہو چکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے حکم جاری ہونے سے کچھ دیر قبل 101 فری وے پر دونوں جانب کی ٹریفک روک دی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!